نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرینگر: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے فاروق عبداللہ نے ایک کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دی

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس)کے لئے پچاس لاکھ اور پچیس ،پچیس لاکھ بڈگام اور گاندربل اضلاع کے لئے رکھے گئے ہیں۔

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس پارٹی کے صدر اور سری نگر سے رکن پارلیمنٹ فاروق عبد اللہ نے ہفتہ کے روز کوویڈ 19 کے خطرے سے نمٹنے کے لئے اپنے ممبر پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈویلپمنٹ (ایم پی ایل اے ڈی)فنڈ سے ایک کروڑ روپے کی رقم جاری کی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں سے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس)کے لئے پچاس لاکھ اور پچیس ،پچیس لاکھ بڈگام اور گاندربل اضلاع کے لئے رکھے گئے ہیں۔

فاروق عبد اللہ نے یونین ٹیریٹریری میں کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی بھی گذارش کی۔

گذشتہ ہفتے کشمیر میں آرٹیکل 370 کو کالعدم قرار دینے کے بعد سے 7 ماہ تک نظربند رہنے والے سینئر کشمیری رہنما کو رہا کیا گیا تھا۔

About The Author