نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں شاپنگ مالز ،مارکیٹس اور پارکس 2روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان

کورونا کے جہلم2، ڈی آئی خان 106، لاہور 20 ، ملتان1، پنڈی 1 گجرانوالہ4 میں مریض موجود ہیں

پنجاب میں شاپنگ مالز ،مارکیٹس اور پارکس 2روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں اس وقت کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 137ہے۔

کورونا کے جہلم2، ڈی آئی خان 106، لاہور 20 ، ملتان1، پنڈی 1 گجرانوالہ4 میں مریض موجود ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ان مریضوں میں سے 106 ڈیرہ غازی خان، 20 لاہور، ملتان میں 4، پنڈی میں ایک مریض کرونا سے متاثرہ ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کرونا ایمرجنسی آرڈیننس منگل کے روز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ہم نے اسکول بند کئے تو لوگوں نے پارکوں میں جانا شروع کر دیاپنجاب میں دو روز کے لئے تمام شاپنگ مالز، مارکیٹس کو مکمل بند کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج رات نو بجے سے منگل کے روز صبح نو بجے تک تمام چیزیں بند رہے گی۔صرف اشیاء ضروریہ اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے

وزیراعلی پنجاب نے اپیل کی کہ تمام شہری اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔

About The Author