نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل اموات 275 ہوگئیں

وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں امریکا چھٹے نمبر پر آ گیا۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل اموات 275 ہوگئیں،

وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں امریکا چھٹے نمبر پر آ گیا۔

امریکہ میں کیلیفورنیا کے بعد دیگر کئی ریاستوں نے بھی عام معمولاتِ زندگی معطل کرنے اور شٹ ڈاؤن کردیا ہے

امریکا میں ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکس وصولی 15 جون تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 6 سو سے تجاوز کرگئی

امریکہ میں کیلیفورنیا کے بعد دیگر کئی ریاستوں نے بھی عام معمولاتِ زندگی معطل کرنے اور شٹ ڈاؤن کردیا ہے

ریاست فلوریڈا، نیو یارک اور الی نوائے میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا گیا

امریکا میں ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکس وصولی 15 جون تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طلبا کو بھی اسٹوڈنٹ لون میں 60 دن کی چھوٹ دے دی

جبکہ قسطوں پر لیے گئے گھروں پر بھی مالکان کو کچھ عرصہ کا ریلیف دیا گیا ہے

امریکا میں اموات کے اضافے کے باوجود ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، امریکا بھر میں لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں۔

جبکہ نائب امریکی صدر مائیک پنس کے ایک ماتحت کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔

سیکرٹری پریس کے مطابق امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر مائیک پنس کا مریض سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔

امریکہ نے رات 12 بجے سے 30 دن کے لیے میکسیکو اور کینیڈا سے متصل اپنی سرحد کے آرپار غیرضروری سفر پر بھی پابندی عائد کی ہے تاہم اس کا اطلاق تجارتی گاڑیوں پر نہیں ہو گا۔

امریکی حکام نے امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ پابندی کے نفاذ سے قبل وطن واپس آ جائیں ورنہ ان کی واپسی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

About The Author