دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا اہم مطالبہ سامنے آیا ہے

مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا اہم مطالبہ سامنے آیا ہے۔

شہباز شریف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کیاجائے ۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت فی الفور لاک ڈاون کی تیاریاں کرے۔

عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے

کورونا وائرس کے خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی ۔

چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا ۔

تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔

About The Author