دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایپل کمپنی نے چین اور امریکا سمیت کئی ممالک میں اپنی آن لائن فروخت محدود کر دی

کمپنی کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث ایپل ڈیوائسز کی فراہمی کا سلسلہ متاثر ہوا ہے

ایپل کمپنی نے چین اور امریکا سمیت کئی ممالک میں اپنی آن لائن فروخت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے

کمپنی کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث ایپل ڈیوائسز کی فراہمی کا سلسلہ متاثر ہوا ہے جس کے باعث یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

جس کے تحت خریدار کو صرف دو آئٹمز لینے کی اجازت ہوگی۔ اس فیصلے کا اطلاق آئی فون الیون میکس کے ماڈلز سمیت دیگر ڈیوائسز پر ہوگا۔

عالمی وبا کورونا کے باعث ایپل کمپنی نے مختلف ممالک میں اپنے اسٹورز بند رکھے ہیں مگر آن لائن خرید جاری ہے ،

اس کے علاوہ کمپنی نے اپنے ملازمین کو گھر بیٹھے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

About The Author