نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات

ڈبلیو ایچ او کے مطابق لوگ صحت مند اور غذائیت سے بھرپور غذا کھائیں ، جو مدافعتی نظام کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرے گی

صحت مند اور غذائیت سے بھرپور غذا کھائیں ، سافٹ ڈرنکس سے مکمل پرہیز کریں، کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے تو تمباکو نوشی کو مکمل ترک کردیں۔

آئسولیشن کے دوران گھر میں بھی کم از کم  30 منٹ  روزانہ کی ورزش کریں۔ وبا کے دوران اپنی ذہنی صحت کو مضبوط بنائیں ، عالمی ادارہ صحت نے حفاظتی تدابیر بتا دیں ۔

کورونا وائرس سے کیسے اپنے آپ کو محفوظ اور صحت مند رکھا جائے

عالمی ادراہ صحت نے پانچ تجاویز بتا ڈالیں

جس کے زریعے دنیا بھر کے انسان وائرس کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں یا اگر شکار ہوئے بھی ہیں تو اس پر قابو کیسے پا سکتے ہیں

ڈبلیو ایچ او کے مطابق لوگ صحت مند اور غذائیت سے بھرپور غذا کھائیں ، جو مدافعتی نظام کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرے گی

سافٹ ڈرنکس سے مکمل پرہیز کیا جائے

اگر وائرس کی جسم میں تصدیق ہوگئی ہے تو اس دوران تمباکو نوشی کو مکمل ترک کردیں کیوں کہ سیگریٹ سے وائرس مزید خطرناک صورتحال اختیار کرسکتا ہے

چاہے آپ گھر میں ہی کیوں نہ ہوں روزانہ 30 منٹ کی ورزش کو معمول کا حصہ بنائیں جبکہ بچوں کے لیے ایک گھنٹہ ورزش ضروری قرار دی گئی ہے

سب سے آخر میں عالمی ادارہ صحت نے ذہنی صحت کی حفاظت پر ذور دیا ہے ڈبلیو ایچ او کے مطابق وائرس کے باعث ہر کسی کا خوفزدہ ہونا معمول کا حصہ بن چکا ہے

اس صوتحال میں اپنے اردگرد موجود لوگوں کا خیال رکھیں اور نظر رکھیں کہ کون کون اس وائرس سے متاثر ہوا ہے

About The Author