دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک ملک بھر میں تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

کراچی: پی آئی اے نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کےتحت اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 21 مارچ شب 8 بجے سے لے کے 28 مارچ تک ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کے لیے معذرت خواہ ہیں مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے، مزید معلومات اور بکنگ کے تبدیلی کے لیے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس دوران پی آئی اے کی اندرونِ ملک پروازیں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت صوبوں کےدرمیان انٹر سٹی بس سروسز  بند کردی گئی ہے جبکہ ریلوے نے 34 ٹرینیں بھی معطل کردی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک ملک بھر میں تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

About The Author