دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے
جہاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے وہیں ہلاک افراد کی تعداد بھی 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے
کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے تحت عالمی عدالتِ انصاف نے 16 اپریل تک تمام سماعتیں ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے میں عالمی عدالتِ انصاف کے ارکان کو آن لائن کام کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کرونا وائرس کے پیش نظر نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وائرس کی وبا نوجوانوں کو بھی بیمار کرسکتی ہے۔
چین میں دوسرے ممالک کے برعکس اب ہلاکتوں میں کمی آتی جارہی ہے گذشتہ 3 روز سے چین میں کسی شخص میں وائرس کی تصدیق نہیں کی گئی
پابندیوں کے شکار ایران میں کورونا تباہی پھیلانے لگا کورونا ایران کے تمام صوبوں میں پھیل چکا ہے۔
امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پابندیوں اور غیر ملکی امداد نہ ملنے کی وجہ سے صحت کا نظام زیادہ دن تک کورونا کے خلاف مدافعت کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
ارجنٹینا جنوبی امریکہ میں لاک ڈاؤن ہونے والا پہلا ملک بن گیا، تمام شہریوں پر رواں ماہ کے آخر تک کھانے پینے کی اشیا اور دوائیاں خریدنے کے علاوہ گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے
ترکی میں وائرس کو ختم کرنے کیلئے انسداد کرونا کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ گلی محلوں ، سڑکوں اور میٹرو اسٹیشنز کو جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جا رہا ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری