کورونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچادی۔ ایک ہی دن چھ سو ستائیس افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
مرنے والوں کی تعداد چار ہزار سے بڑھ گئی۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن یقینی بنانے کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں چین سے بڑھ چکی ہے،، سینتالیس ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔
اکتہر ہزار سات سو چالیس مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
اسپین میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ڈیڑھ ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مہلک وائرس نے مجموعی طور پر اکیس ہزار سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔
جرمنی، فرانس، سوئٹزلینڈ اور ہالینڈ میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔
جرمنی میں انیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوگئے، اڑسٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایک سو اسّی افراد نے صحت یاب ہوکر موت کو شکست دی۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور