پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چھیانوے تک جا پہنچی،
لاہور میں فیلڈ اسپتال کے قیام کی منظوری دیدی گئی، سرکاری جامعات کے بعد ہوٹلز میں بھی قرنطینہ بنیں گے،،
آٹھ ہوٹلز کی نشاندہی کر لی گئی،، وزیراعلی عثمان بزدار نے آٹھ ارب کے فنڈز کا اعلان کر دیا،
کورونا سے نمٹنے کا مشن،، وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے
ایکسپو سینٹر لاہور میں نو سو بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال کے قیام،،
ریٹائرڈ ڈاکٹرز اور اسٹاف کو واک ان انٹرویو کے ذریعے بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی،، وزیراعلی نے محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے کیلئے آٹھ ارب کے فنڈ کا اعلان کیا،
بلوچستان حکومت سے تعاون، تفتان میں قرنطینہ مرکز بارے وزارتی کمیٹی اور ہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
وزیراعلی نے صوبے میں اب تک چھیانوے افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی، اور کہا بارہ سو پچاس زائرین ملتان کے لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ مرکز میں پہنچ چکے ہیں،
لاہور کے آٹھ ہوٹلوں میں آٹھ سو اسی بیڈز کی نشاندہی کر لی، ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جا سکے گا، دیگر شہروں کے ہوٹلز میں قرنطینہ سینٹر بنانے کیلئے کام شروع کر دیا
سردار عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ قائم کرتے ہوئے مخیر حضرات کو عطیات دینے کی اپیل کی،
اجلاس مکے دوران عوام کو بلوں میں ریلیف دینے کیلئے وفاق سے بات کرنے اور ایران میں موجود زائرین کو ایئر لفٹ کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب