دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

‘بے بی ڈال میں سونے دی’بھی کورونا پازیٹو

کنیکا جمعے کو ہی لندن سے لکھنو واپس لوٹی تھیں اور انہوں نے یہ بات چھپائی تھی۔ انہیں آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

لکھنو(ساوتھ ایشین وائر)’بے بی ڈال میں سونے دی’اور’چٹیاں کلائیاں’جیسے سپر ہٹ گانے گانے والی کنیکا کپور کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں پازیٹو پائی گئی ہیں۔

کنیکا ہندستان کی پہلی سلیبرٹی ہیں جواس وائرس کی زد میں آئی ہیں۔

کنیکا جمعے کو ہی لندن سے لکھنو واپس لوٹی تھیں اور انہوں نے یہ بات چھپائی تھی۔ انہیں آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

بھارت میں آندھراپردیش میں3، دہلی میں 12، ہریانہ میں 17، کرناٹک میں 15، کیرالہ میں 28، مہاراشٹر میں52، پنجاب میں 2، راجستھان میں 9، تملناڈو میں 3، تلنگانہ میں 16، جموں کشمیر میں 4، لداخ میں 10، اترپردیش میں 23، اتراکھنڈ میں 3، اوڈیشہ میں 2، گجرات میں 5، مغربی بنگال میں 2، چنڈی گڑھ میں 1، پوڈوچیری میں 1 اور چھتیس گڑھ میں ایک مریض سامنے آئے ہیں۔

About The Author