سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہا ہے۔
سرکاری ٹی وی پر عوام سے خطاب میں شاہ سلمان نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح سعودی عرب بھی مشکل دور سے گزر رہا ہے اور آنے والا مرحلہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اور زیادہ مشکل ہو گا ۔
شاہ سلمان نے کہا کہ’ عوام نے کورونا بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کے سرکاری ادارے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور لاتے رہیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس