دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کورونا وائرس کے تناظر میں ملازمین اور مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کردی

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ ملازمین ڈیوٹی پر نہ آئیں جنہیں نزلہ، زکام یا بخارکی کیفیت ہے وہ گھرپرآرام کرے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کورونا وائرس کے تناظر میں ملازمین اور مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کسی بیماری میں مبتلا این ایچ ا ے کے ملازمین ڈیوٹی پر نہ آئیں۔

وہ ملازم جسے نزلہ، زکام یا بخارکی کیفیت ہے وہ بھی گھرپرآرام کرے۔

عملہ واش روم اورباتھ روم کی صفائی کا خاص خیال رکھے۔

دستانے، ماسک اورہینڈ سینی ٹائزرکا استعمال کیا جائے۔

مسافروں کو پابند کیا جائےکہ وہ مصافحہ اورگلےملنے سے گریز کریں۔

احتیاطی تدابیرکوآسان اردوزبان میں تحریر کرکےآویزاں کیا جائے۔

About The Author