نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس دنیا کے 180 ممالک تک پہنچ گیا؛ مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی

متاثرہ افراد کی تعداد ڈھائی لاکھ تک جبکہ مہلک وائرس سےاب تک 88 ہزار 437 افراد صحت یاب ہوئے ہیں

کورونا وائرس دنیا کے 180 ممالک تک پہنچ گیا ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ مہلک وائرس سے 88 ہزار 437 افراد صحت یاب ہوئے ہیں
امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید 68 افراد ہلاک ہوگئے ہیں دو روز میں ہلاکتیں دو گنا ہو گئیں ۔

امریکہ میں جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 218 تک پہنچ گئی ۔ کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 14300 سے زائد ہو گئی ہے۔

امریکہ کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست کیلیفورنیا میں انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہریوں کو ’گھر پر رہنے‘ کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاو کو مزید روکنے کے لیے سفری پابندیوں پر غور کر رہے ہیں ،، اس وائرس کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا۔
یورپ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

اسپین میں مزید 192 افراد ہلاک ہونے کے بعد مجموعی تعداد 831 ہو گئی ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام نہ کی گئی تو یورپ میں لاکھوں افراد ہلاک ہو سکتے ہیں ۔

About The Author