نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین سے شروع ہونے والے وائرس نے اٹلی سمیت دنیا میں تباہی مچا دی

مکمل لاک ڈاون کے باوجود اٹلی میں 3 ہزار 405 افراد جان کی بازی ہار گئے

اٹلی میں اموات چین سے زیادہ ہو گئیں ، مکمل لاک ڈاون کے باوجود اٹلی میں 3 ہزار 405 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چین میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 248 ہے۔

اب تک اٹلی میں 41 ہزار سے زائد افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔

گزشتہ روز اٹلی میں دو ہفتوں سے جاری لاک ڈاون میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے کورونا کے پھیلاو کو مزید روکنے کے لیے 6کروڑ آبادی والے ملک کو مکمل لاک ڈاون کیا گیا ہے۔

دنیا کے ایک سو اسی ممالک میں کورونا نے تباہی مچا دی ،،، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ لاکھوں افراد کورونا کا شکار بن سکتے ہیں،،

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے،، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہریوں کوگھر پر رہنےکا حکم  دے دیا ،کورونا کے پیش نظر امریکہ نے جی 7 سربراہی اجلاس  بھی ملتوی کر دیا ،، ایران نے اقوام متحدہ سے امریکی پابندیوں کو فوری ہٹانے جانے کا مطالبہ کیا ہے

کورونا وائرس نے دنیا کے 180 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ لاکھوں افراد کورونا کا شکار بن سکتے ہیں

روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کے بارے میں سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاو کو مزید روکنے کے لیے

سفری پابندیوں پر غور کر رہے ہیں ،،  امریکہ کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست کیلیفورنیا میں انتظامیہ نے کورونا

وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہریوں کوگھر پر رہنےکا حکم  دیا ہے

کورونا کے پیش نظر امریکہ نے جی 7 سربراہی اجلاس بھی ملتوی کر دیا ہے جسے رواں سال جون میں امریکہ میں کیمپ ڈیوڈ میں منعقد ہونا تھا

سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات ملتوی کرنے کے بعد وائرس کے پھیلاو کو

روکنے کے لیے ملک بھر میں ڈھائی دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے

ایران نے اقوام متحدہ سے  مطالبہ کیا ہے ککہ عالمی برادی فوری طور پر ایران پر سے امریکی پابندیوں کو ہٹوانے میں مدد دے

تاکہ ایران اپنے شہریوں کے لیے کورونا سے بہتر طریقے سے لڑ سکے

ایران میں اب تک 18 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں

جنوبی کوریا نے 22 مارچ سے یورپ سے آنے والے تمام افراد کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے 

About The Author