نئی دہلی (ساوتھ ایشین نیوز ) بھارت کی مرکزی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات کرتے ہوئے 22 مارچ سے بیرون ملک سے آنے والی تمام پروازوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پابندی ایک ہفتے تک برقرار رہے گی ۔
جمعرات کو وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک میں کورونا وائرس سے متاثر افراد، وہیں رہیں جہاں وہ اس وقت ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایسے مریض جن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیاہے انہیں ملک واپس نہیں لایاجائیگا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس