وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔
افغان عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ چمن سپن بولدک سرحد کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہے، بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ