پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چار سو سینتالیس ہو گئی، سندھ میں سب سے زیادہ دو سو پینتالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
بلوچستان میں اکاسی، پنجاب میں اٹھہتر، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چوبیس مریض متاثر ہوئے ہیں ۔
خیبر پختون خوا میں تئیس اور اسلام آباد میں کورونا کے آٹھ مریض سامنے آئے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ۔
نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں ۔
فضائی آپریشن سے متعلق کئے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے ۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزرائے اعلی ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا ۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات پر بھی غور ہو گا ۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور