دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کےمراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے ایران کے زائرین کیلئے کھانا تیار کرنے کی جگہ کا دورہ کیا اور زائرین کیلئے تیار کھانا کھا کر معیار چیک کیا.

کمشنر نے صفائی کے علاوہ کچن کے ماحول کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر نے زائرین کیلئے تیار کھانا خود کھا کر چیک کیا۔

کمشنر نے کہا کہ زائرین ہمارے مہمان ہیں۔حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا تیار کرکے دیا جائے۔

چکی سے دیسی آٹا منگواکر روٹی تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ناشتہ سمیت تین ٹائم میں بروقت کھانا فراہم کیا جائے چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید بھی اس موقع پر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

پنجاب حکومت کی ہدایت پر کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کیلئے ڈی جی خان آرٹس کونسل کے داخلی دروازے پر ہاتھ دھونے کیلئے سپیشل پوائنٹ قائم کر دیاگیا ہے

جہاں ہاتھ دھونے کیلئے پانی، صابن، ٹشوپیپرز اور دیگر اشیاء کا بندوبست کیاگیاہے. ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے بتایا کہ

پنجاب کونسل آف دی آرٹ کی طرف سے ملازمین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر آدھے گھنٹے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے صاف کریں علاوہ ازیں

آرٹس کونسل کی طرف سے اس سلسلے میں شہر میں آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کے دفتر میں کرونا وائرس کے حوالے سے خصوصی سیل قائم کر دیاگیا ہے.

اس سلسلے میں 064-9260346,9260336 اور 03166301210 پر معلومات دی جاسکتی ہیں. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے بتایا کہ

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوامی آگاہی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں.

عوام اس سلسلے میں انتظامیہ کاساتھ دیں.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر کے وسط میں گزرنے والی مانکا کینال پر نصب کئی سالوں سے بند سٹریٹ لائٹس کی بحالی شروع کر دی گئی.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے بتایا کہ پل ڈاٹ سے دستی پل تک کیبل بچھا کر سٹریٹ لائٹ بحال کر دی گئی ہے

اور بہت جلد چوک چورہٹہ پر سٹریٹ لائٹس کو بحال کیا جائے گا.

انہوں نے کہاکہ شہر کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں.


ڈیرہ غازیخان :

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتا فی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈی جی خان،ملتان،بہاولپور اور لاہور میں چار قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں

ایران سے آنے والے زائرین کو ان سنٹرز پر رکھا جا رہاہے۔ڈی جی خان غازی یونیورسٹی کیمپس میں چار بلاکس میں آٹھ سو زائرین کو رکھا گیا ہے

اور ڈی جی خان میں نوے سے زائد زائرین کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے بیس افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے متاثرہ افراد کو ترکی ہسپتال مظفرگڑھ میں آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈی جی خان انصاف سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ

پنجاب میں ٹوٹل تیس افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس وقت ملتان میں ایشیا کا سب سے بڑا قرنطینہ سنٹر بنایا گیا ہے۔

تفتان سے آنے والے بارہ سو سے زائد زائرین کو ملتان قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔پنجاب حکومت کا ابھی صوبے میں لاک ڈاون کا کوئی ارادہ نہیں مشیرصحت حنیف خان پتافی نے کہا کہ

ان میں اکثریت دیہاڑی دار مزدور ہیں لاک ڈاون سے ان کا گزر بسر متاثر ہو گاڈی جی خان قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین جن کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں

انکو میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں منتقل کر دیا گیا ہے پاکستانیوں سے درخواست ہے افوائیں نا پھیلائیں اس وقت سب کو ملکر اس آزمائش سے ملک کو نکالنے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو تمام تر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ڈاکٹرز اور عملے کو بھی حفاظتی کٹس مہیا کی گئی ہیں۔

عوام گھبرائیں نا بس احتیاط کریں۔حکومت نے پنجاب میں دفعہ 144 لگا دی ہے سکول،شادی ہال،اجتماعات،

سمیت کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کر دیں گئی ہیں عوام ہر ممکن احتیاط سے کام لیں اور بلا جواز اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اداروں سے تعاون کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

آر پی او عمران احمر نے ریجنل پولیس آفس میں کرونا وائرس سے بچاو مہم کا جائزہ لیاریجنل پولیس آفس کے تمام دفاتر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کرایا گیا

آر پی او نے جملہ اسٹاف کو آپس میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کر نے کی ہدایت کی

احتیاطی تدابیر کو مدنظررکھتے ہوئے سکیورٹی پر مامور اہلکار ماسک اور دستانوں کے ساتھ

عوام کی تلاشی لیں انہوں نے کہا کہ پولیس آفس اور چیکنگ پوائنٹس پر ہاتھ دھونے کا مناسب انتظام کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بحیثیت قوم سب کو کردار ادا کرنا ہوگاباامر مجبوری ہسپتال میں موجود رش کودیکھ کر آوٹ ڈور بند کرنا پڑا،ایمرجنسی،ٹراما،

آئی سی یو،گائنی اور ان ڈور مریضو ں کو بغیر حفاظتی انتظامات چیک کررہے ہیں شہر کے وسط میں کوروناآئسولیشن وارڈ قائم کرنے کا مقصد لاکھوں زندگیاں داؤ پر لگانا ہے،

قرنطینہ سنٹر کے ساتھ وارڈ کیا جاتا تو خطرات شاید کم ہوتے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ہرگز بے یارومدگار نہیں چھوڑ سکتیں،

بغیر حفاظتی اقدامات نہ تو فوٹو سیشن کا حصہ ہیں اور نہ ہی کسی ایک انسان کی زندگی کو داو پر لگا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمان عامر قیصرانی اور ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نعمان چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر کیا

پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمان عامر قیصرانی کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کورونا سے نمٹنے کے لئے سب کو کردار اداکرنا چاہیے حکومتی سطح پر اب تک کچھ نہیں ہو سکا

صرف چند عد د کٹس اور چند ملازمین کے لیے سیفٹی میرزفراہم کر نے کو اقدامات نہیں کہتے اور نہ ہی شہر کے بیچوں بیچ وبائی مرض پر قابوپانے کے حوالہ سے آئسولیشن وارڈقائم کرنے سے اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے

اس اقدام سے الٹا لاکھوں زندگیاں داؤ پر خدا نخواستہ لگا دی گئیں ہیں رہی سہی کسر گزشتہ کورونا کے مشتبہ مریضوں کے زیر استعمال ویسٹیج کو ڈیرہ غازیخان لاکر نا اہل انتظامیہ نے پوری کردی

ویسٹیج کو اوپن کئی کلو میٹر سے ڈاکٹرز ہسپتال کالونی تک لانا کون سے عقلمندی ہے چاہیے تو یہ تھا کہ قرنطینہ کے دائیں بائیں چند کلو میٹر دور گڑھاکھود کر جلانے کے بعد ڈمپ کیا جاتا

زرائع ابلاغ کے نمائندوں پھر عوامی ردعمل اور ڈاکٹرز کے موقف کے بعد ویسٹیج کو ڈیرہ میں جلانے کی بجائے راجن پور جلائے جانیکی خبر سن رہے ہیں اس پر بھی تحفظات ہیں

کیا راجن پور کے عوام ہمارے بھائی نہیں اس موقع پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نعمان چوہدری نے کہا کہ

ینگ ڈاکٹرز پر دباوہے کہ وہ بغیر حفاظتی اقدامات اپنے فرائض سرانجام دیں حکومت ڈاکٹروں پر توانائیاں سرف کرنے کی بجائے کورونا سے نمٹنے کے لئے عملی طور پر کچھ اقدامات کرلیتی

تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔قرنطینہ کی سہولیات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے بغیر ڈاکٹرز و سٹاف کی زندگیوں کو بھی لاحق خطرات کو محلوظ خاطر رکھا جائے

زبانی جمع خرچ کی بجائے تمام ڈاکٹرز سے لے کر گارڈ و سنیٹری ورکرز تک سیفٹی میر فراہم کئے جائیں تاکہ وبائی مرض پر قابو پانے کے حوالہ سے بہترین سروسز دینے والوں کی اپنی زندگیا ں

بھی محفوظ رہ سکیں پریس کانفرنس میں پی ایم اے اور وائی ڈی اے کے عہدیداروں سمیت دیگر ڈاکٹرز جن میں حقدادخان درانی،

ڈاکٹر سعد ملک،ڈاکٹرشکیل لغاری،ڈاکٹر عمران کریم،ڈاکٹر سہیل افغان،ڈاکٹر آغا شہزاد نے بھی شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے خدمت کا سفر جاری ہے۔

پولیس اہلکار اپنی پرواہ کیے بغیر جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت میں بھی بڑھ چڑھ کا حصہ لے رہے ہیں

اور اسی طرح ڈیرہ غازیخان میں زائرین کے لیے قائم قرنطینہ سنٹر پر سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کو ان کی ہدایت پر تمام تر سہولیات میسر کی جارہی ہیں۔

جہاں پر پینے کے صاف پانی کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بروقت حفظان صحت کے مطابق کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

تمام ملازمین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کے متعلق ڈی پی او اختر فاروق نے بریف کیا۔انہوں نے کہا کہ

تمام ملازمین کی رہائش کا بندوبست کرتے ہوئے سرجیکل ماسک، سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کے لیے صابن اور پانی فراہم کر دیا گیا ہے۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس ملازمین قرنطینہ سنٹر میں زائرین کو سیکورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے پچنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔


ڈیرہ غازیخان :

کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے کیلئے جماعت اسلامی نے رجو الی اللہ مہم کا آغاز کر دیا مرد،خواتین کارکنان گھر گھر جا کر استغفراللہ ورد کی تلقین کریں گے۔

ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی ضلع کے امیر جاوید اقبال بلوچ نے جنرل سیکرٹری غنا محمد گجر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

جاوید اقبال بلوچ نے کہا کہ جب بھی پاکستان کسی آفت کی زد میں آیا جماعت اسلامی کا ہر کارکن میدان میں اتر آیا اور اس خطرناک بیماری کا سامنا کرنے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے حکم پر تمام اضلاع میں

رجو الی اللہ مہم کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو لوگوں کے گھروں کے اندر تلاوت قرآن پاک خصوصی نوافل ادا کرنے کی ہدایات کریں گی

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو اس وقت میدان میں کھڑی ہے جماعت اسلامی کے تمام دفاتر اور ہسپتال کارونا آگاہی اورریلیف کے مرکز بن چکے ہیں

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی اس وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے جماعت اسلامی کے دست بازو بنے۔


ڈیرہ غازیخان  :

موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث متعدد مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، ملزمان سے 4 عدد ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹی چوہدری علی محمد نے بتایا کہ موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اور ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ 4 عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل ڈکیت آصف، عقیل، اویس، محمد علی اور عبداللہ کو گرفتار کر کے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا خطرناک اسلحہ کلاشنکوف اور 3 عدد پسٹل بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ چوٹی کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ ڈکیتوں کی گرفتاری پویس کے لیے کسی چیلنج سے کم نہ تھی جو آئے روز عوام الناس سے موٹر سائیکل ڈکیتی کر لیتے تھے۔

پولیس تھانہ چوٹی نے تمام ملزمان کو ٹریس کر کے 4 عدد ڈکیتی شدہ سائیکل برآمد کر لئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ چوٹی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر

عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

ڈی پی او اختر فاروق کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو قائم کیا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان  :

کروناوائرس نے غربت مہنگائی سے تنگ غریب مزدوروں کا روزگار ختم کردیاکاروبارتباہ،

سخی سرورروڈ پرقائم تقریبا ایک سو بیس سے زائد سٹون کریشرز بند ہونے سے سخی سرور سمیت ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہونے لگا

مزدوروں کے گھروں میں فاقے. بچے بھوکے مرنے پر مجبور، حکومت سے امداد دینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سخی سرور روڈ پر قائم درجنوں سٹون کریشر بند ہوگئے۔

جس کے سبب ہزاروں ٹرک اور اربوں روپے کی منشیری جام ہوچکی ہے غربت اور مہنگائی سے تنگ مزدور طبقہ سٹون کریشرز بند ہونے سے بے روزگار ہوگیاہے

سٹون کریشرز بند ہونے سے لیبر مزدور ڈرائیور مالکان سمیت دیگر ہزاروں افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے سے بچے فاقوں مرنے پر مجبور ہوگئے ہیں

سٹون کریشرز گاڑیوں کے مالکان اور مزدور طبقہ افراد سخت ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگیاہے علاقہ کے سٹون کریشرز بند ہونے سے جہاں ہر طرف بے روزگاری پھیل رہی ہے

اس کے ساتھ مالکان کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس موقع پر مزدوروں نے کہا کہ سٹون کریشرز بند ہونے سے وہ بے روزگار ہو گے

گھروں میں بچے بھوکے بیٹھے ہیںانکا اور بچوں کا روزگار سٹون کریشرز پر کام کر نے سے وابسطہ تھا۔ بے روزگاری ہمیں تباہ کردے گی۔

سٹون کریشرز تو بند کیے گئے ہیں۔مگر ہم غریبوں کا کوئی سوچنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ

جب تک انکا روزگار بند رہتا ہے انہیں مالی امداددی جائے۔یا کریشر کھولے جائیں۔


ڈیرہ غازی خان

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قرنطینہ میں ایران سے آئے زائرین کا ویسٹ شہر کے بیچ ڈاکٹرزکالونی میں جلانے پر پرزور مذمت کرتے ہیں،

ضلعی انتظامیہ انسانی جانوں سے کھیلنا بند کرے،ان خیالات کا اظہار معززین علاقہ سلیم الیاس مسیح، الحاج وزیراحمدانصاری،

شمش السلام لُنڈ، یونس پرویز، مولانا قاری عبدالغفور سیفی،مخدوم زاہد قریشی،پیٹر جوزف گل، سید امداد شاہ، شیخ ندیم،

عارف کھوکھر، عامر قریشی، قاری یونس، میاں عزیز قریشی،حکیم عبدالمجید نقشبندی،حافظ عمر فاروق مکی ،پرویز قمر و دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر مظاہرین نے مزید کہا کہ آئے روز ویسٹ پوائنٹ پر جلنے والے مواد سے پہلے ہی جیل احکام وقیدی اور نزدیکی مسیحی عبادت گاہ میں رہائش پزیر

مسیحی مختلف بیماریوں خاص طور پر ہیپاٹائٹس اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں یہ چمنی عرصہ دراز سے بیماریاں پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے

مظاہرین نے کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق، وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل ، مشیر صحت وزیراعلیٰ پنجاب حنیف پتافی سے فوری نوٹس لینے

اور اس مواد کو شہر سے باہر تلف کرنے کے احکامات کرنے کی اپیل کی تاکہ شہری مختلف بیماریوں خاص طور پر کروناوائرس کے حوالہ سے محفوظ رہا جاسکے۔

About The Author