دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 155 ہو گئی

جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے خلاف ’جنگ‘ کا اعلان کر دیا ہے

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 155 ہو گئی ۔۔۔

9 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ،،جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے خلاف ’جنگ‘ کا اعلان کر دیا ہے ،،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 ارب ڈالرز کے مجوزہ بل کی منظوری بھی دے دی ،، جس کے تحت کورونا وائرس کی تشخیص ان افراد کے لیے مفت ہوگی

جنھیں اس کی ضرورت ہو ،، تنخواہ کے ساتھ عوام کو چھٹیوں کی سہولت دی جائے گی،،

امریکا میں ایک ہی روزمیں دو رکن کانگریس میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے

دنیا بھر میں کورونا کا خطرہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے خلاف ’جنگ‘ کا اعلان کر دیا

انہوں نے عزم کیا کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف مکمل جیت حاصل کرے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 ارب ڈالرز کے مجوزہ بل کی منظوری دے دی

بل کے تحت کورونا وائرس کی تشخیص ان افراد کے لیے مفت ہوگی جنھیں اس کی ضرورت ہو

تنخواہ کے ساتھ عوام کو چھٹیوں کی سہولت دی جائے گی ،،، بیماری کی صورت میں بھی تنخواہ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی

کورونا وائرس کے حوالے سے امریکہ میں منظور کیا جانے والا یہ دوسرا ریلیف بل ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ ہی آٹھ ارب تیس کروڑ ڈالرز

کا پیکیج تشکیل دیا گیا تھا۔ ،،رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے 1.3 کھرب کے پیکیج کی تشکیل پر مذاکرات جاری ہیں

جس کے ذریعے ممکنہ طور پر 500 ارب ڈالرز کی رقم براہ راست امریکی عوام کو فراہم کی جائے گی

امریکہ میں گاڑیوں کی پیداور میں بھی کمی ہو گئی، کورونا وائرس اور اس کے معاشی نقصان کے پیش نظر تین امریکی کارساز

کمپنیوں نے عارضی طور پر پیداوار روکنے کا فیصلہ کیا ہے، امریک امیں ایک ہی روزمیں دو رکن کانگریس میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے

یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے بین مک ایڈمز اور امریکی رکن کانگریس ماریوڈائز بالارٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا

جس کے بعد درجن سےزائداراکین کانگریس قرنطینہ میں چلےگئے ہیں، امریکا نے کینیڈا کے ساتھ سرحدیں بند کر دی ہیں۔

About The Author