جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے جنگ ،عالمی بینک نے معاون پیکیج میں 14ارب ڈالرز کا اضافہ کر دیا

دوسری طرف معاشی پابندیوں کے باعث ایران کو کورونا سے لڑنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ممالک کے لیے عالمی بینک نے کاروبار اور معیشتوں کے لئے اپنے معاون پیکیج میں 14ارب ڈالرز کا اضافہ کر دیا ہے،،

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے غیر ملکی افراد کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف معاشی پابندیوں کے باعث ایران کو کورونا سے لڑنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،، روس میں کورونا سے پہلا شخص ہلاک ہو گیا ۔

دنیا بھر میں کورونا کا خطرہ

کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ممالک کے لیے عالمی بینک نے کاروبار اور معیشتوں کے

لئے اپنے معاون پیکیج میں 14ارب ڈالرز کا اضافہ کر دیا ہے

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے غیر ملکی افراد کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ اس کا اطلاق جمعے کو کیا جائے گا۔

جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت دیں گے

لیکن کورونا کا کوئی خطرہ برداشت نہیں کر سکتے ،، جنو بی کوریا نے بھی سرحدوں پر حفاظتی انتظامات تیز کر دئیے

امریکا کی طرف سے معاشی پابندیوں کے ساتھ ایران کو کورونا سے لڑنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ بارہ سو کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں

روس میں بھی کورونا سے پہلی ہلاکت ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 147 ہے۔

%d bloggers like this: