کراچی: حکومت سندھ نے پاک فوج کے تعاون سے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں10 ہزار بستروں کا اسپتال اور آئسولیشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ اس سے قبل گڈاپ میں 50 بستروں اور نادرن بائی پاس پر واقع اسپتال میں 150 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن اسپتال قائم کر چکی ہے جبکہ سکھر آئسولیشن سینٹر میں 2000 بستروں کا انتظام کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں مارکٹیں بند کئے جانے کے بعد پہلے مرحلے میں پاک فوج کے تعاون سے 20 لاکھ راشن کے تھیلے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راشن کے تھیلوں میں ایک ماہ کے لئے چاول، آٹا، تین اقسام کی دالیں، گھی، چینی، چائے کی پتی، خشک دودھ شامل ہوں گے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وائرس کی مقامی منتقلی کے41 کیس سامنے آچکے ہیں ۔ یہ بات پریشان کن ہے اور مقامی منتقلی کو روکنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔
دنیا بھر میں شہریوں کے سفر کو کم سے کم کر کے ، مسلسل اسکریننگ اور بڑے اجتماعات پر پابندی لگا کر کورونا کے پھیلاو کو کنٹرول کیا گیا ہے ۔
انہوں نے ایک بار پھر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب