دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: پاکستانی اداکارہ مایا علی نے حکومت سے یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے خصوصی انتظام کی درخواست کر دی

مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی ماسک پہنے تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایا کہ وہ 5 روز قبل امریکا سے واپس لوٹی ہیں۔

مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی ماسک پہنے تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایا کہ وہ 5 روز قبل امریکا سے واپس لوٹی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ واپسی ایئرپورٹ پر ان کی اسکریننگ ہوئی اورکورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جو اللہ کے کرم سے منفی آیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کے لیے خوفزدہ ہیں جویومیہ اجرت کماتے ہیں اوراب ان کے پاس معاش کا ذریعہ نہیں۔

اس تناظر میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خاندانوں کی خوارک کے لیے کچھ کریں اورساتھ ساتھ ایک ایسی ٹیم بنائی جائے جوان خاندانوں کے مفت ٹیسٹ بھی کرائے جن کے لیے ٹیسٹ کرانا مشکل ہے۔

About The Author