دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

متحدہ عرب امارات حکومت نے غیر ملکیوں کا داخلہ اچانک بند کر دیا

لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 , ابوظہبی کی پرواز پی کے 263 اور شارجہ کی پرواز پی کے 293 بغیر مسافروں کے دبئی روانہ ہو گئی۔

متحدہ عرب امارات حکومت نے غیر ملکیوں کا داخلہ اچانک بند کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  پی آئی اے کی جو پروازیں متحدہ عرب امارات لینڈ کر رہیں ان کے لئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کیا جارہا ہے۔

پی آئی اے نے غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کے لئے بکنگ بند کر دی ہے۔

ی آئی اے کی پروازیں خالی جائیں گی اور وہاں سے اپنے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچایا جائے گا۔

لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 , ابوظہبی کی پرواز پی کے 263 اور شارجہ کی پرواز پی کے 293 بغیر مسافروں کے دبئی روانہ ہو گئی۔

اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 211، ابوظہبی کی پرواز پی کے 217 اور العین کی پرواز پی کے 255بھی بغیر مسافروں کے روانہ ہوں گیں۔

کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 بھی مسافروں کے بغیر روانہ ہو گی۔

متحدہ عرب امارت کے لئے سفر کرنے والوں کو پی آئی اے کال سینٹر سے آگاہ کیا جارہا ہے

About The Author