اٹلی میں گزشتہ 24 گھٹنے کے دوران کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 475 ہو گئی ہے۔وائرس پھیلنے کے بعد ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
اٹلی یورپی ممالک میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں متاثرین کی تعداد 35 ہزار 713 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں پچھلے دو ہفتوں سے مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جمعے سے سکولوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
انگلینڈ اور ویلز نے اس سال کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے ہیں۔
یورپ کے مرکزی بینک نے یورو زون ممالک کی معیشت کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بدحالی سے بچانے کے لیے 820 ارب ڈالر مالیت کے ایمرجنسی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
جس کے ذریعے مرکزی بینک اٹلی اور یونان جیسے ممالک کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے قرضے ادا کیے جائیں گے ۔
مرکزی بینک کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے ٹویٹ میں کہا کہ وہ یورو کرنسی کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں کے بعد ملک کے وزیر اعظم نے اسے جنگ قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال زندگی میں کبھی نہیں آئی لیکن لوگوں کی زندگی اور معیشت کے لیے لڑنا ہو گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ