دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس سے دوافراد دم توڑ گئے

ڈاکٹر ظفر مرزا نے لکھا کا کہ مردان کا متاثرہ شخص چند روز قبل عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹا تھا، جسے کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کاسامنا تھا

‏پاکستان میں کرونا وائرس سے دوافراد دم توڑ گئے، پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج مریض بھی  دم توڑ گیا

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے ٹوئٹر پرلکھا کہ ہنگو کا چھتیس سالہ شخص بھی کرونا وائرس کی وجہ سے چل بسا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا تھا کہ حکومت پاکستان نہایت افسوس کے ساتھ ملک میں کرونا وائرس سے مردان کے 50 سالہ شہری کی پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتی ہے ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے لکھا کا کہ مردان کا متاثرہ شخص چند روز قبل عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹا تھا، جسے کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کاسامنا تھا

About The Author