دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عوامی نیشنل پارٹی نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرتمام پارٹی سرگرمیوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا

باچا خان مرکز پشاورسے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کارکنان اپنی سرگرمیاں محدود کریں تاکہ مہلک وائرس سے بچا جا سکے۔

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرتمام پارٹی سرگرمیوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باچا خان مرکز پشاورسے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں محدود کریں تاکہ مہلک وائرس سے بچا جا سکے۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ عام عوام کو بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں کم سے کم رکھیں تاکہ ان کی زندگی کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے کوئی بھی اجتماع منعقد نہیں ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی 5 اپریل تک اپنی سیاسی سرگرمیوں کو معطل کررہی ہے۔ کارکنوں سے درخواست ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباسے نمٹنے کے لئے لوگوں کی مدد کریں۔

اس حوالے سے نئی صورتحال کے مطابق پارٹی کارکنان کو آگاہی دی جائے گی۔

About The Author