لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کئی رہنما رابطے میں ہیں مزید سرپرائز دیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور ممبر قومی اسمبلی حسین الٰہی سے این اے 68 سے ن لیگی ٹکٹ ہولڈر چوہدری تنویر احمد گوندل جنھوں نے چوہدری وجاہت حسین کے مقابلے میں2مرتبہ الیکشن لڑا ، ٹکٹ ہولڈر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد گوندل نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مسلم لیگ(ق)میں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔
پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہم سیاسی جوڑ توڑ میں مزید سرپرائز دیں گے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری