سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے آج سے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز پندرہ دن تک بند کرنے کا اعلان کردیا۔ انٹرسٹی بسیں اور سرکاری دفاتر بھی کل سے بند کردیئے جائیں گے۔
صوبائی وزیراطلاعات ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ایمرجنسی بند نہیں کی جارہی ۔ سندھ حکومت تین ارب روپے سے کورونا ریلیف فنڈ بھی قائم کرے گی۔
کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ ۔ تمام ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز15 دن کے لئے بند رہیں گے۔بندش کا اطلاق بدھ سے ہوگا۔انٹرسٹی بسیں اور سرکاری دفاتر بھی جمعرات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بڑے ہوٹلز میں ریسٹورنٹس سروس بند ہوگی۔ کھانے آرڈر پر منگوائے جاسکیں گے۔ وزیراطلاعات ناصرشاہ کاکہنا تھا کہ بندش کے دوران کریانہ اسٹور، سبزی ، مرغی اور ، مچھلی مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔
شاپنگ مالز میں اگر گروسریزکی دکانیں ہیں تو وہ کھلی رکھ سکتے ہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات ناصر شاہ کاکہنا تھا کہ اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ایمرجنسی بند نہیں کی جارہی ۔لیکن مریض کے ساتھ آنے والے اضافی تیماردار احتیاط کریں
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے 3 ارب روپے کا کورونا ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیف سیکریٹری ، سیکریٹری خزانہ ، انڈس اسپتال کے ڈاکٹر عبدالباری ، فیصل ایدھی اور مشتاق چھیپا اس کے رکن ہوں گے۔
وزیراعلیٰ ، وزراء ، مشیر اور معاون خصوصی فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے۔ کمیٹی تمام اخراجات میں بااختیار ہوگی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ