امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جولائی یا اگست تک وائرس پر قابو پالیں گے، ہمیں ایک نظر نہ آنے والے دشمن کا سامنا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے امریکی شہریوں کو پندرہ دن تک صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کا کہا ہے۔
کورونا وائرس نے امریکی صدارتی انتخابات پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔
اوہائیو کے گورنر نے ڈیموکریٹس سے ابتدائی صدارتی انتخابات منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کہتے ہیں انتخابات کو منسوخ کرنا غیر ضروری ہے۔
دوسری طرف چین کی جانب سے حیاتیاتی حملے کے الزام کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر نے کورونا وائرس کو چینی وائرس کا نام دے دیا کہا ، چینی وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہم پہلے سے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری