نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ:خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظور

یہ نیب کی نیت کا مسئلہ ہے یا تو اہلیت کا، جسٹس مقبول باقر نیب کے پاس ابھی بھی کوئی واضح شواہد موجود نہیں ، جسٹس مقبول باقر

سپریم کورٹ میں خواجہ سعد اور سلمان رفیق ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد ضمانت منظور ہوگئی ہے ۔

خواجہ سعد اور سلمان رفیق نے ٹرائل کے دوران نیب کے ساتھ تعاون کیا، جسٹس مقبول باقر
سعد اور سلمان رفیق نے کیس میں کوئی التوا نہیں مانگا ، جسٹس مقبول باقر
نیب کوئی ایسی چیز بتائے جس سے ثابت ہو کہ خواجہ برادران کو ضمانت نہ دی جائے، جسٹس مقبول باقر
بیان ریکارڈ کے بعد خواجہ برادران جیل میں نہیں تھے، وکیل نیب
یہ کیسی بات کر رہے ہیں بھروانا صاحب ضمانت پر تو نہیں تھے، جسٹس مظہر عالم میاں خیل
یہ نیب کی نیت کا مسئلہ ہے یا تو اہلیت کا، جسٹس مقبول باقر
نیب کے پاس ابھی بھی کوئی واضح شواہد موجود نہیں ، جسٹس مقبول باقر
جب پلان کی منظوری ٹی ایم اے نے دی تو کوئی جواز ہی نہیں بنتا، جسٹس مقبول باقر
نیب کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس سے اب خواجہ برادران کو حراست میں رکھا جائے، جسٹس مقبول باقر
سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
نیب خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے معاملے پر عدالت کو مطمئن نہیں کر سکی، عدالت
نیب میں نیت اہلیت یا دونوں کا فقدان نظر آتا ہے، جسٹس مقبول باقر

خواجہ برادران کی ضمانت منظوری کے بعد ن لیگ کے رہنماؤں کی میڈیا ٹاک

چیئرمین نیب اب استعفیٰ دیں،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
نیب نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق پر جھوٹے کیس بنائے ہیں،شاہد خاقان عباسی
عدالت نے کہا ہے کہ نیب کا کیس بدنیتی پر مبنی ہے یا بد دیانتی پر ،شاہد خاقان عباسی
نیب آج خواجہ برادران کے خلاف ایک بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا،احسن اقبال
سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ چیئرمین نیب کے خلاف متحد ہوں،احسن اقبال
سپریم کورٹ میں خواجہ برادران کی ضمانت پر سماعت تھی، مریم اورنگزیب
سپریم کورٹ نے 16 ماہ بعد ضمانت دی ، مریم اورنگزیب
16 ماہ بعد ضمانت چیئرمین نیب اور نیب کے منہ پر تمانچہ ہے ، مریم اورنگزیب

About The Author