دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ تعلیم سندھ: پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز جون سے ہوگا۔

کراچی: آج محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں بحران ہے۔دعا ہے حالات 30مئی تک معمول پر آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو وائرس سے بچاوَ کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

آج اجلاس میں تعلیمی کیلنڈر پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ یکم جون سے نئےتعلیمی سال کا  آغاز ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کے مڈ ٹرم اسکول کے نتائج دیکھ کر طالبعلموں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا جائے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 15جون 2020سےمیٹرک کے امتحانات شروع ہوں گےاور 30جون تکختم ہونگے جبکہ15اگست 2020کو میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

6جولائی 2020کو انٹرکے امتحانا ت ہوں گےاور 15ستمبر 2020کو انٹر کے نتائج کا اعلان ہوگا۔ میٹرک اور انٹر کے امتحانات دوپہر میں لیے جائیں گے۔ گیارہویں جماعت کے داخلے15جولائی سے شروع ہوجائیں گے۔ یکم اگست2020سے گیارہویں اور12ویں جماعت کی کلاسز شروع ہوں گی۔ گیارہویں جماعت کا داخلہ نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر پرویژنل ہوگا۔

وزیر تعلیم نےتمام اسکولوں کو  بند رکھنے کی بھی ہدایت کی اوراسکولوں کو ہدایت پر عمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

وزیر تعلیم سندھ  نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بھی فیس وصول کی جاتی ہے، والدین بچوں کی فیس ماہانہ ادا کریں، اسکول انتظامیہ نے ملازمین کو بھی تنخواہیں دینی ہوتی ہیں۔

About The Author