سندھ ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنماوں کو اقامہ چھپانے پر نااہل قرار دینے کی تمام پانچ درخواستیں مسترد کردیں۔
فریال تالپور، ناصر شاہ،منظور وسان اور سہیل انور سیال پر کاغذات نامزدگی میں دبئی کا اقامہ ظاہر نہ کرنے کے الزام لگائے گئے تھے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فریال تالپور نے دوہزار دو میں صاحبزادی عائشہ کے نام پر دبئی میں کمپنی قائم کی۔
انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اقامہ اور رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائیں۔
جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں۔ انہیں نااہل قرا ر دے کر عوامی عہدہ واپس اور مقدمہ درج کیا جائے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب