پشاور: خیبر پختونخوا کے تمام عجائب گھر کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلے کے تحت12 عجائب گھر اور 4 سائٹس بند کی جائیں گی۔
ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق پشاور میں دو عجائب گھر اور سیٹھی ہاؤس کو بند کیا جائے گا۔
جبکہ چارسدہ ، مردان ، صوابی ، سوات ، چترال ، کیلاش ، اور بنوں کے عجائب گھر بھی بند رہیں گے۔
کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا گندھارا فیسٹیول بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
فیسٹیول میں امریکہ ، کوریا ، اٹلی ، چائنہ ، تھائی لینڈ ، کینڈا سمیت دیگر ممالک نے شرکت کرنی تھی ۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری