نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کو دھچکا

کورونا وائرس سے متاثرہ امریکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے شرح سود صفر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے

امریکی فیڈرل ریزرو کے مطابق سات سو ارب ڈالر مالیت کے ٹریژری بانڈز بھی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

امریکی فیڈرل ریزروکا کہنا ہے کہ ایک دہائی قبل عالمی مالیاتی بحران کے وقت بھی انٹرسٹ ریٹ صفر کیا گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بہت خوشی ہوئی، اس کی توقع نہیں تھی، فیڈرل ریزرو کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف امریکی اقدامات قابل تعریف ہیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات، سعودی آرامکو کی آمدن میں ڈیڑھ سو کھرب روپے کی کمی ہوگئی، کمپنی کے مطابق تیزی سے کمی کی وجہ ملک میں کورونا وائرس ہے جس کے باعث عالمی توانائی کی مارکیٹ پہلے سے ہی کمزور ہوچکی ہے۔ خام تیل کی قیمت میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کے گیارہ مشتبہ مریض اسپتال سے بھاگ گئے۔ مہاراشٹر میں اسپتال سے فرار ہونے والے مشتبہ مریض دبئی سے واپس آئے تھے۔

اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دوسو بانوے گئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد سات ہزار نو سو اٹھانوے تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق 3 پاکستانی نوجوان کورونا سے متاثرہ ہیں۔ ایک پاکستانی شہری اسپتال میں زیرعلاج ہے جبکہ دیگر دو کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اسپین میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ شہروں میں کرفیو جیسے مناظر ہیں۔

دارالحکومت میڈرڈ میں حالات بے قابو ہیں ،میڈرڈ میں متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار پانچ سو چوالیس ہوگئی۔

About The Author