کوئٹہ: کوئٹہ میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹرراشدرزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے20اضلاع کی440یونین کونسلز میں آج سے شروع ہو گئ ہے۔
ان اضلاع میں جعفر آباد،نصیرآباد،جھل مگسی،بولان، ہرنائی،قلات،لورالائی، خضدار، بارکھان،ڈیرہ بگٹی، دکی،کوہلو، قلعہ سیف اللہ، مستونگ،زیارت،شیرانی،موسی خیل، ژوب،سبی اورصحبت پور کے اضلاع شامل ہیں۔
راشدرزاق نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 12 لاکھ19ہزار630 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مہم میں مجموعی طورپر4758ٹیمیں شامل ہونگی جن میں 3945موبائل ٹیمیں، 264 ٹرانزٹ پوائنٹس اور490فکسڈ سائٹس ہونگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے اتنظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔
راشدرزاق نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے۔ اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بلخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو