دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے6ہزار سے زائد ہوگئی

اٹلی میں چوبیس گھنٹوں میں تین سو اڑسٹھ ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار آٹھ سو نو تک پہنچ گئی ہے۔

دنیا کے ایک سو ستاون ممالک میں پھیلے کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار پانچ سو سولہ ہو چکی ہے۔ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ  انہتر ہزار چھ سو  سے بڑھ گئی،، امریکہ میں کورونا سے مزید بارہ ہلاکتیں ہونے کے بعد تعداد انہتر تک پہنچ گئی ہے ،، امریکا نے لاس اینجلس سمیت کئی شہروں میں ہوٹلوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے،، جرمنی میں بھی جان لیوا وائرس نے پنجے گاڑنا شروع کر دئیے، گیارہ افراد ہلاک جبکہ 5 ہزار آٹھ سو سے زائد متاثر ہو چکے ہیں، ہمسائہ ممالک نے جرمنی کے ساتھ اپنی سرحدیں سیل کر دیں ۔  جرمنی  نے بھی اپنی سرحدوں پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے اور اعلان کیا ہے کہ غیر ضروری سفر  کرنے والوں کو  واپس بھیج دیا جائے گا ۔ ریسٹورنٹس، پارکس اور عواعمی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،،،چین میں کرونا سے مزید چودہ ہلاکتوں کے بعد تعداد تین ہزار دوسو تیرہ ہو گئی ہے۔۔ برطانیہ میں سال بھر شہریوں اور سیاحوں سے بھرے سیاحتی مقامات ویران ہوگئے،برطانیہ نے زائدالعمر افراد کے باہر نکلنے پر پابندی لگادی۔

کورونا نے ایران اور اٹلی میں تباہی مچا دی ،،، ایران میں مہلک وائرس سے اب تک سات سو چوبیس جبکہ اٹلی میں چوبیس گھنٹوں میں تین سو اڑسٹھ ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار آٹھ سو نو تک پہنچ گئی ہے۔ پچیس ہزار کے قریب افراد جان لیوا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ،، اطالوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ڈاکڑز اور ہیلتھ ورکرز کی حفاظت ان کے لیے اولین ترجیح ہے جنہوں نے آگے عوام کی جان بچانے میں اہم کردار ادار کرنا ہے ،،، اٹلی میں حکام کی جانب سے مکمل لاک ڈاون ہے ،،کئی علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے کے بعد اسپتالوں میں مزید مریضوں کی جگہ ختم ہو چکی ہے  ،، اٹلی میں بڑھتی اموات دوسرے یورپی ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے

About The Author