دریائے سندھ تونسہ بیراج کے مقام پر دریاوں کے عالمی دن منایا گیا ۔
سندھ بچاو تحریک کے کارکنان مقامی خواتین اور بچوں نے دریائے سندھ کو پھول پیش کیے
شرکا کی طرف سے ایک پر امن ریلی نکالی گئی
مقامی سرائیکی صوفی گلوکار نے ڈھولکی بجا کر محفل سجائی
دریائے سندھ کے تحفظ اور پانی کو صاف رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔
دریاٶں کا عالمی دن ہر سال 14 مارچ کو منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد دریاٶں کے آزاد اور اس میں قدرتی وسائل کے تحفظ اور دریا سندھ کو انسان زات کی حیثیت کا قانونی حق تسلیم کیا جانا ہے ۔
دریائے سندھ پر ماہیگیروں اور آدی واسیوں کی تنظیم سندهو بچاؤ ترلا کی طرف سے آج تونسہ بیراج کے مقام پر دریاٶں کے عالمی دن کے حوالے سے سرائیکی ثقافتی تقریب اور ریلی نکالی گئی ہےاس پروگرام میں دریائے سندھ کے ماہیگیر مرد عورتیں بچے اور صوفی سرائیکی گلوکار اور سرائیکی شاعر اور سیاسی وسماجی شخصیات اور ماہیگیروں کی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے
تنظیم کی طرف سے دریا کے حق میں نعرے اور بینرز پلے کارڈز اٹھا کر ریلی نکالی گئی اور ریلی کی صورت میں دریا کے کنارے پہنچ کر پانی میں گلاب کے پھول نچھاور کیے گئے ہیں اور یہ ثابت کیا گیا ہے دریا کے پانی میں پھول ڈالے جائے ناکہ کچرا ڈال کر آلودگی پهیلائی جائے اور دریاٶں کو پاک صاف کرنے کی آگاہی کیلیے رہنماوں نے خطاب کیا ہے کہ دریا سندھ پر کوئی آلودگی نہ ڈالی جائے
اس موقعہ پرایک خوبصورت محفل پانی کے ساتھ سجائی گئی ہے جس میں صوفی گائیک سائیں سرائیکی فقیر کی آواز میں کافیاں سنی گئیں دریا اور دریا کے پانی سے اظہار محبت میں کلام بھی پیش کیا گیا ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
ڈیلی سویل ٻیٹھک: سندھ ساگر نال ہمیشاں.. ݙوجھادرشن
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون