کورونا وائرس دنیا بھر میں پانچ ہزار سے زائد افراد کی جان لے چکا ہے، ایک سو پینتالیس ملکوں کے ایک لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد افراد میں بیماری کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ بہتر ہزار سے زائد صحت یاب ہوئے،
چین میں کورونا سے 3 ہزار 118 جبکہ ایران میں 611 لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ،، کورونا سے امریکہ میں پچاس افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر نے ملک میں
ایمرجنسی نافذ کر دی ہے،،امریکی ایوان نمائندگان میں کورونا وائرس کے لیے امدادی پیکج منظور بل منظوری کرنے کے بعد سینیٹ کو بھیج دیا گیا ہے ،،
امریکا اور برطانیہ میں کورونا کے خوف سے انتخابات ملتوی کر دئیے گئے ہیں ،،
کورونا نے 145 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔۔۔مہلک وائرس اب تک پانچ ہزار سے زائد زندگیوں کو نگل چکا ہے ۔۔۔
امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد امریکی صدر نے ملک میں قومی ایمرجنسی
کے نفاذ کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی لوزیانا میں امریکی صدارتی انتخابات کا پرائمری مرحلہ بھی ملتوی کر دیا گیا
امریکی ایوان نمائندگان میں کورونا وائرس کے لیے امدادی پیکج منظور بل منظوری کرنے کے بعد سینٹ کو بھیج دیا گیا ہے
بل کے تحت تمام شہریوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مفت ہوں گے ، ملازمین کو بیماری کی صورت میں تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں دی جائیں گی
برطانیہ میں بھی کورونا کے خوف سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئیے گئے ، شاہی خاندان میں ملکہ برطانیہ اور پرنس چارلس کے
دورے ملتوی کر دئیے گئے ،، کینیڈا میں رہنے والے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنے دس ماہ کے بیٹےکو برطانیہ لانے کا ارادہ بھی
ترک کردیا ہے ،، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اپیل کی ہے کہ جو بھی ملک میں داخل ہوں رضاکارانہ طور پر اپنے
آپ کو چودہ دن کے لیے آئسولیشن میں رکھیں تا کہ مہلک وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے
کورونا وائرس افریقہ کے 18 ممالک تک پھیل گیا ،، کینیا ، اتھوپیا ، سوڈان اور گیانا میں مہلک وائرس کے پہلے کیس رجسٹر ہو گئے
وینزویلا میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کولمبیا نے اپنی سرحد بند کر دی
جنوبی کوریا میں 72، اسپین میں 133، امریکا میں اکتالیس جاپان میں 50، برطانیہ میں 11
فرانس میں 79 جرمنی میں 8 اور جاپان میں 21 افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس