دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے خطرے کے باعث کھیلوں کے میدان اجڑنے لگے

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ملتوی کر دی گئی ۔ انڈین پریمئیر لیگ کو بھی پندرہ اپریل تک ملتوی کر دیا گیا

کورونا وائرس کے خطرے کے باعث کھیلوں کے میدان اجڑنے لگے ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا ۔ اتوار اورجمعے کو ہونے والے میچز اب نہیں ہوں گے ۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تین ٹی 20 میچز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ بھی نہیں کرے گی ۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کی سیریز بھی ملتوی کر دی گئی ۔اتوار اور بدھ کو ہونے والے میچز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔انڈین پریمئیر لیگ کو بھی پندرہ اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

سری لنکا میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں کورونا وائرس سے بچ نہ سکیں ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کا دورہ بھی ملتوی کر دیا ۔

کرکٹ ہی نہیں ۔ دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹ بال کے مقابلے بھی موذی وائرس کی زد میں آ گئے ۔

برطانیہ میں تمام فٹ بال لیگز نے اپنے میچز ملتوی کردیے۔

یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق چیمپئنز لیگ اور یورپا لیگ کے اگلے ہفتے ہونے والے میچ نہیں ہوں گے۔

About The Author