دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی صوبہ: سیکرٹریٹ کے فیصلے پر غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے؛ شاہ محمود قریشی

جنوبی پنجاب کا دارلخلافہ کونسا شہر ہوگا یہ کام ارکان کی منتخب اسمبلی پر چھوڑدیا۔

ملتان:
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان سرکٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرنے پہنچے جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے پر پوچھے گئے سوالات پر بوکھلائے ہوئے دکھائی دیئے ۔

انکا کہنا تھا کہ سیکرٹریٹ کے فیصلے پر غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے، سیکٹریٹ کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ اس پر ریورس نہ ہوجائے اور نقطہ چینی سے بچا جا سکے، معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے آئین میں ترمیم اور دو تہائی اکثریت چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یہ تاثر پیدا کیا گیا کہ بہاولپور کا چناؤ ہوا لیکن ایسا کوئی فیصلہ نہیں صرف ابہام پیدا کیا گیا۔

دو افراد کی تعیناتی کی جائی گی جس میں ایڈیشنل چیف سیکٹری ساؤتھ اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ شامل ہیں۔ جنوبی پنجاب کا دارلخلافہ کونسا شہر ہوگا یہ کام ارکان کی منتخب اسمبلی پر چھوڑدیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر یوسف رضا گیلانی ،بلاول بھٹویا ن لیگ نے جنوبی پنجاب کا سہرا اپنے سر سجانا ہے تو توپیں پہنانے کے لیے تیار ہوں تمام سے مطالبہ کرتا ہوں ہمارے ہمنوا بنیں۔

وزیر خارجہ تند و تیز سوالات کے باعث پریس کانفرنس مختصر کرکے روانہ ہوگئے ۔

About The Author