دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تفتان سے کوئٹہ آنے والے زائرین کی قرنطینہ سینٹر کے دروازے توڑ کر فرار ہونے کی کوشش

سیکورٹی فورسز نےمذاکرات کےبعد انہیں دوبارہ قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا، زاِئرین نے سہولیات نہ ہونے کی شکایت کی ہے

کوئٹہ : کوئٹہ کے نواح میں واقع ہزار گنجی قرنطینہ مرکز سے آج چالیس کے قریب زاِئرین نے میں گیٹ توڑ کر وہا ں سے فرار ہوگئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے –

بعد میں انتظامیہ کو انکی فرار ہونے کی اطلاع ملی اور انہیوں نے فوری طور پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا –

فرار ہونے والے زائرین جیسے ہی سوناخان تھانے کے قریب پہنچے تو سیکورٹی فورسز نے انہیں دھر لیا-

زائرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی جاے ۔

انہوں نے شکایت کی کہ کیمپ میں کوئی سہولت موجود نہیں ہے –

بعد ازاں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا وفد زائرین سے مزاکرات کرنے سونا خان تھانہ پہنچ گیا جنہوِں نے ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر زائرین سے کامیاب مزاکرات کرنے آئے ہیں۔

مذاکرات میں زائرین کو یقین دھانی کرائی گئ کہ تمام سہولیات دی جائیں گی جس کے بعد زائرین واپس قرنطینہ سنٹر جانے پر راضی ہوگئے –

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہزار گنجی کے قرنطینہ سینٹر میں زائرین کو چودہ دن تک کورنٹین کیا جائیگا، جس کے بعد ٹیسٹ  نیگٹیو آنے کی صورت میں گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

زائرین کی وجہ سے  کوئٹہ کراچی قومی شایراہ ایک گھنٹے تک بند رہی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا –

About The Author