دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا کے وار جاری: پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی

ٹلی میں کورونا نے چین کو بھی پیچھے چھوڑدیا، متاثرہ افراد کی تعداد اٹلی میں سترہ ہزار چھ سو ساٹھ ہو گئی۔ بارہ سوچھیاسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اٹلی میں کورونا نے چین کو بھی پیچھے چھوڑدیا، متاثرہ افراد کی تعداد اٹلی میں سترہ ہزار چھ سو ساٹھ ہو گئی۔ بارہ سوچھیاسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ملک بھر میں تقریبات، شام چھ بجے کے بعد دکانیں کھولنے اور بغیر کلیئرنگ سرٹیفکیٹ سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر روم میں سیاحتی مرکز کی سیڑھیوں پر بیٹھنے والے سیاحوں پر 450ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا
……………………………………………….
امریکا میں کورونا وائرس سے مزید سات افراد ہلاک ہوگئے ، خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 48ہوگئی ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ پانچ سو بہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دوہزار دو سو انہتر ہوگئی ہے

کورونا سے خطرہ ۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا، امریکا کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی عملے کو موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ صحت سے متعلق تمام محکموں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی ہدایت، وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوے امریکی صدر کا کہنا تھا ک کوروناسےنمٹنےکیلئےتمام اقدامات اٹھائےگئےہیں سرحدیں بندکردی ہیں یورپ سے امریکہ آنے پر پابندی عائد کر دی ہے ،امریکی شہری اسکریننگ کےبعدامریکہ واپس آسکتےہیں
…………………………….
امریکی صدر سے رابطے میں رہنے والے دوسرے شخص میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ، خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر شخص نے اتوار کو فلوریڈا میں ٹرمپ کے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی تھی،خبر ایجنسی کا کہناہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے بھی برازیلین اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات کی جن کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے

…………………………….
کورونا کے خطرات،امریکا میں صدارتی امیدوارکے نامزدگی انتخابات ملتوی ہونا شروع ہو گئیں ،،امریکا کی ریاست لیوزینا میں پرائمری انتخابات ملتوی کر دئیے گئے ،، ایری زونا، فلوریڈا، الی نوائے اور اوہائیومیں پرائمری الیکشن منگل کو ہوگا، لیوزینیا میں پرائمری الیکشن4اپریل کےبجائے20جون کوکرائے جانےکا اعلان کیا گیا ہے

About The Author