دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 5اپریل تک بند رہیں گے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرٹوئٹر پر کہا کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 5اپریل تک بند رہیں گے،

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں 5 اپریل تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام سےمتعلق حکمت عملی پرغور کیا گیا اور معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے اجلاس کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں آرمی چیف، سربراہ پاک بحریہ اور سربراہ پاک فضائیہ نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرٹوئٹر پر کہا کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 5اپریل تک بند رہیں گے،
انہوں نے لکھا کہ 5اپریل تک اسکول،کالجز، یونیورسٹیاں اورمدارس بھی بند رہیں گے،فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا
شفقت محمود نے کہا وزرات تعلیم27مارچ کو صورتحال کا ایک بار پھر جائزہ لے گی

About The Author