دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان پیپلزپارٹی کا دور اب شروع ہونے والا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ کے شمولیتی جلسے کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب

پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئٹہ میں جلسہ، ہزاروں افراد کی پی ٹی آئی و دیگر سیاسی جماعتوں سے پی پی پی میں شمولیت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ کے شمولیتی جلسے کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب

آج میں بلوچستان کے بہادر بھائیوں سے مخاطب ہوں جو ہمیشہ پی پی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، بلوچستان والے بھٹو شہید سے بی بی شہید اور صدر زرداری سے اب تک ہمارا ساتھ دے رہے ہیں،

میں بلوچستان تنظیم بالخصوص روزی خان کاکڑ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ بھٹو ازم کے پیغام کو گھر گھر پھیلارہے ہیں،

میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں کو خوش آمدید کہنا چاہتا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بننے پر میں شمولیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

میں نورالدین کاکڑ اور ان کے ساتھیوں کو پی پی پی میں شمولیت پر ویلکم کہتا ہوں، میں نے سینئر قیادت میں سے مولا بخش چانڈیو کو آپ کے پاس بھیجا ہے کہ وہ میرا پیغام آپ کو دے سکیں،

پاکستان پیپلزپارٹی کا دور اب شروع ہونے والا ہے، ہم نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو مکمل کرنا ہے،

عوام کرونا وائرس کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں، وفاقی کٹھ پتلی حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے،

وفاقی حکومت کی واحد دلچسپی اپنے کٹھ پتلی راج کو برقرار رکھنا ہے، وفاقی حکومت کی واحد دلچسپی نیب کو استعمال کرکے اپنے سیاسی مخالفین کو گرفتار کرانا ہے،

وفاقی حکومت کی واحد دلچسپی نیب کو استعمال کرکے میڈیا مالکان کو گرفتار کرانا ہے، وفاقی حکومت کی واحد دلچسپی ہماری آواز کو دبا کر ہماری جدوجہد کو روکنا ہے،

ہماری آواز کو دبانے اور جدوجہد کو روکنے کی کوشش پی ٹی آئی حکومت کی بھول ہے،ہم ایوب، ضیا اور مشرف کی آمریت سے نہیں ڈرے، یہ کٹھ پتلی تو کوئی چیز نہیں ہیں،

انشاء اللہ تعالٰی پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے اس کٹھ پتلی کو گھر بھیج دیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے عوامی حکومت بنائیں گے،

میں جلد بلوچستان آرہا ہوں، میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوکر آپ کے مسائل کو وفاق کے سامنے رکھوں گا، آپ کی محنت کی وجہ سے پی پی پی نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں حکومت بنائے گی،

ہم ایک عوامی حکومت بنائیں گے جو غریب کی خدمت کرے گی، ملکی تاریخ میں پی پی پی وہ جماعت ہے کہ جس نے بلوچستان کو سب سے زیادہ حقوق دئیے،

پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کے عوام کو سب سے زیادہ وسائل دئیے ہیں، ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس سے آج تک خواتین کو مالی مدد مل رہی ہے،

ہمیں آئندہ موقع ملا تو ہمیشہ کی طرح عوام کے معاشی حقوق کی جدوجہد کریں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں غریب عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو اس ملک کے غریب عوام کے لئے آواز بنے،

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بڑے زمین داروں سے زمین لے کر غریبوں کو دلوائی،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو صنعتوں کا مالک بنایا تھا،

اگر آپ نے ہمیں موقع دیا تو ہم پھر ایسا نظام بنائیں گے کہ غریب ملکی معیشت اور سیاست کے فیصلے کریں،پاکستان کے غریب عوام اس ملک کے حقیقی وارث ہیں،

بلوچستان والو! آپ نے میری آواز بننا ہے، آپ نے میرے بازو بننا ہے، بلوچستان کے کارکنوں! آپ نے شہروں، گلیوں اور ہر جگہ میرا پیغام پہنچانا ہے،

بلوچستان کے کارکنوں! آپ نے عوام کو یاد دلانا ہے کہ اگر روزگار ملا ہے تو وہ پی پی پی دور میں ملا ہے،

بلوچستان کے کارکنوں! آپ نے عوام کو یاد دلانا ہے کہ اگر تنخواہوں میں اضافہ ہوا ہے تو وہ پی پی پی دور میں ہوا ہے،

بلوچستان کے کارکنوں! آپ نے عوام کو یاد دلانا ہے کہ اگر پنشن میں اضافہ ہوا ہے تو وہ پی پی پی دور میں ہوا ہے،

اگر روزگار، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ چاہئیے تو ایک بار پھر عوامی حکومت بنانا ہوگی،

About The Author