دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا:بارشوں کے نئے سلسلے کے دوران 11 افرادجا ں بحق اور17سے زائد زخمی

بارش کے دوران مختلف حادثات مردان،ٹانک، بونیر، ایبٹ اباد اور دیگر اضلاع میں رونما ہوئے

خیبرپختونخوامیں بارشوں کے نئے سلسلے کے دوران 11 افرادجا ں بحق اور17سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی ایک رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران مختلف حادثات مردان،ٹانک، بونیر، ایبٹ اباد اور دیگر اضلاع میں رونما ہوئے۔۔

58 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ چار مکانات مکمل تباہ ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق متا ثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔۔

ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ 8 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے۔۔پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی انتظامیہ کےساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔

About The Author