دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا پر 20 ملین فیس ماسک بیرون ملک سمگل کرانے کا الزام

ایف آئی اے نے ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر کارروائی شروع کردی ہے۔

اسلام آباد : فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے الزام  لگایا کہ ڈاکٹر ظفر مرزانے ڈریپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر علی کی ملی بھگت سے فیس ماسک سمگل کرائے۔

ایف آئی اے نے ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر کارروائی شروع کردی ہے۔

ایف آئی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر نارتھ اسلام آباد سے 15 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری طرف وزارت قومی صحت نے20ملین ماسک بیرون ملک اسمگل کرنےکاالزام مسترد کردیا ہے۔

وزارت قومی صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی صحت سےمتعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ اگر کوئی تحقیقات ہوتی ہیں تو کروالیں۔

About The Author