دسمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل 2020 شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، پی سی بی

پی سی بی ان تمام کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے گا، دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے بھی یہی پروٹوکول اپنایا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 شیڈول کے مطابق جاری رہے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کے روز معمول کے مطابق تمام ٹیموں کے مالکان سے کانفرنس کال پر رابطہ کیا، جس میں مندرجہ ذیل نکات پر اتفاق کیا گیا ہے.

• ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔ لہٰذا ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کاشیڈول میچ آج رات 8 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔
• یہ میچ بند دروازوں میں کھیلا جائے گا جہاں صرف پی سی بی سے منظور شدہ مخصوص افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
• تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو خواہش کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی گئی۔
• اب تک مندرجہ ذیل کھلاڑیوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 چھوڑ کر جانے کی تصدیق کردی ہے:

کراچی کنگز: ایلکس ہیلز

ملتان سلطانز: رائیلی روسو اور جیمز ونس

پشاور زلمی: ٹام بنٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن، جیمز فوسٹر (کوچ)، لوئس گریگری اور لیام لیونگ اسٹون

کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز: جیسن رائے اور ٹائمل ملز

• قانون کے مطابق تمام ٹیموں کو متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کی اجازت ہوگی، جس کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔
• پی سی بی اس ضمن میں صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا رہے گااور اس دوران وہ تمام ٹیموں کے مالکان سے رابطے میں رہے گا۔
• تاحال کسی کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔
• تاحال پاکستان کپ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے متعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہےکہ موجودہ حالات میں صورتحال مسلسل تبدیل ہورہی ہے جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج پی سی بی اور تمام ٹیموں کے مالکان نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو اپنی مرضی سے لیگ چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے کیونکہ کھلاڑیوں کااعتماد اور یقین پی سی بی کے لیے سب سے اہم ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے مزید کہاکہ وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فی الحال 10 کھلاڑیوں اور ایک کوچ کی جانب سے لیگ چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کہ انہیں مستقبل میں فلائیٹ آپریشن معطل ہونے یا اپنے ممالک کے بارڈر بند ہونے کا خطرہ ہے۔

وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی ان تمام کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے گا، دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے بھی یہی پروٹوکول اپنایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح پی سی بی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا اور ایونٹ کے شرکاء کی حفاظت اور صحت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

About The Author