نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ:سعودی عرب کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت کے اعلان کےبعد پی آئی اے نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے۔۔

سعودی تاریخ کی سب سے بڑی ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے سعودی عرب کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے افراد72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑدیں۔

سعودی اقامہ اور ریزیڈنسی رکھنے والے پاکستانیوں کو بھی آپشن دیاگیا ہے کہ 72گھنٹوں میں یا تو سعودی عرب واپس آجائیں۔ اگر ملک کو ایک بار لاک ڈاؤن کر دیا گیا تو پھر کسی کوجانے یا آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی حکومت کے اعلان کےبعد پی آئی اے نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے۔۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اضافی پروازوں سے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔۔

جبکہ اس وقت مکہ اور مدینہ میں پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد 34 ہزار رہے گی ہے جن کو اگلے سو دن میں وطن واپس بھجا جائے گا

عمرہ زائرین کی آسانی اور وطن واپسی کے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دئ ہے جو چھٹی کے روز بھئ اپنا کام کرے گی اور خیر و آفیت سے پاکستانی عمرہ زائرین کو واپس جانے مدد فراہم کرے گی

کیمٹی ڈپٹئ قونصلر شائق بھٹو کی سر براہی میں بنائی گی ہے جس میں ڈپٹی ڈرائکٹر حج اور سوشل ویلفئیر قونصلر ممبر ہیں ۔
سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرعمرہ زائرین پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے

About The Author