اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے مساجد جانے کے لئے احتیاطی تدابیربتاتے ہوئے کہا کہ اگر آپکو کھانسی بخار، دمہ یا زکام ہے تو گھرپر نماز پڑھیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ نبی پاکﷺ نے فرمایا کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ وضو گھر پر کریں اور 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں، جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملانے، بغلگیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں جبکہ کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہو جائیں، سنت اور نوافل گھر جا کر ادا کریں۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار